Casinopakisra 发表于 2025-10-28 15:58:53

پاک افغان جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے، ٹرمپ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-18/1520480_6759507_ttt_updates.jpg

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاک افغان جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے۔

صدر ٹرمپ نےاوول آفس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے 8 جنگیں رکوائیں جس میں پاک بھارت جنگ بھی شامل ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مجھےکہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ ختم کرکے لاکھوں جانیں بچائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان دو روز پہلے ہونے والی جنگ بندی کی مدت بڑھانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

پاکستان اور افغانستان نے طے کیا ہے کہ 48 گھنٹے کی جنگ بندی کو دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے اختتام تک جاری رکھا جائے۔

مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد آج دوحہ پہنچے گا، افغانستان طالبان سرکار کا وفد بھی مذاکرات کے لیے آج دوحہ جائے گا۔
页: [1]
查看完整版本: پاک افغان جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے، ٹرمپ