Casinopakisra 发表于 2025-10-28 15:58:42

پاکستان اور امارات کا جی ٹو فریم ورک معاہدہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-17/1520399_1762839_met_updates.jpg

متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پا گیا۔

تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جی ٹو فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ایک اچھے سفر کا آغاز ہے، منصوبے سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں جیالو جیکل سروے آف پاکستان کی ایڈوانس ریسرچ لیبارٹری کا افتتاح کردیا۔

تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزراء، اور دیگر غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔

افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جدید لیبارٹری کے قیام سے ملک کے معدنی ذخائر کے مؤثر استعمال میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم ہاؤس اعلامیے کے مطابق جدید آلات اور بین الاقوامی معیار کی ٹیسٹنگ صلاحیت، پاکستان کے معدنی وسائل کی تحقیق میں اہم پیشرفت ہے۔
页: [1]
查看完整版本: پاکستان اور امارات کا جی ٹو فریم ورک معاہدہ