Casinopakisra 发表于 2025-10-28 15:58:30

16 اکتوبر تک 14 لاکھ 77 ہزار سے زائد افغانیوں کو واپس بھیجا جا چکا، وزیراعظم کو بریفنگ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-17/1520374_7147194_Aghn_updates.jpgوزیراعظم کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق اجلاس میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔فائل فوٹو

16 اکتوبر 2025 تک 14 لاکھ77 ہزار 592 افغانیوں کو واپس بھیجا جا چکا، افغانستان کی جانب ایگزٹ پوائنٹس کو بڑھایا جا رہا ہے تاکہ افغانیوں کی وطن واپسی سہل اور تیزی سے ممکن ہو سکے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق اجلاس میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ افغان مہاجرین کو کسی بھی قسم کی اضافی مہلت نہیں دی جائے گی، افغان مہاجرین کی وطن واپسی جلد یقینی بنائی جائے گی، پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی مرحلہ وار وطن واپسی شروع کی گئی، پاکستان میں صرف ان ہی افعان باشندوں کو اجازت ہوگی جن کے پاس ویزا ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-17/1520370_045547_updates.jpg
وزیراعظم شہباز شریف کا افغانستان کے حالیہ حملے پر تشویش کا اظہار

وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں قیمتی جانوں، اربوں ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان میں غیر قانونی افغان باشندوں کو پناہ دینا اور انہیں گیسٹ ہاؤسز میں قیام کی اجازت قانوناً جرم ہے، غیر قانونی طور پر موجود افغانی باشندوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے، پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے عمل میں عوام کو شراکت دار بنایا جائے گا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ کسی کو بھی افغانیوں کو پناہ دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابقوزیرِاعظم نے غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے دوران باعزت طریقے سے پیش آنے کی ہدایت کی۔
页: [1]
查看完整版本: 16 اکتوبر تک 14 لاکھ 77 ہزار سے زائد افغانیوں کو واپس بھیجا جا چکا، وزیراعظم کو بریفنگ