Casinopakisra 发表于 2025-10-28 15:58:30

سندھ گورنر ہاؤس کو لیجنڈ ٹرسٹ کے کسی چیک پر دستخط کا اختیار نہیں، ترجمان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-17/1520373_4560907_Sindh-Governor-House_updates.jpg

گورنر سندھ یا گورنر ہاؤس کو لیجنڈ ٹرسٹ کے کسی مالی معاملے یا چیک پر دستخط کا اختیار نہیں۔

کراچی سے سندھ گورنر ہاؤس کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیجنڈ ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں مبینہ بینک فراڈ پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔

ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 13 اکتوبر کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-17/1520371_050205_updates.jpg
لیجنڈ ٹرسٹ فنڈز میں کروڑوں کے فراڈ کی اینٹی کرپشن تحقیقات کرے گا، وزیر ثقافت سندھ

وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ یہ ٹرسٹ گورنر ہاؤس کی زیر نگرانی کام کرتا ہے، جعلسازی کے ذریعے محکمہ ثقافت کا لیٹر ہیڈ استعمال کیا گیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

گورنر ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ گورنر نے واضح کیا کہ حکومتِ سندھ کا سیکریٹری ثقافت ہی لیجنڈ ٹرسٹ کا سیکریٹری ہوتا ہے، سیکریٹری ثقافت ہی لیجنڈ ٹرسٹ کے مالی معاملات بشمول بینکاری امور کے ذمہ دار ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گورنر سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ فنکاروں کے فلاحی فنڈز قومی امانت ہیں، کسی بھی بے ضابطگی یا جعلسازی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
页: [1]
查看完整版本: سندھ گورنر ہاؤس کو لیجنڈ ٹرسٹ کے کسی چیک پر دستخط کا اختیار نہیں، ترجمان