Casinopakisra 发表于 2025-10-28 15:58:16

یمن کے چیف آف اسٹاف محمد عبدالکریم الغماری اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-17/1520325_7271984_News11_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

یمن کے حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ اِن کے چیف آف اسٹاف محمد عبدالکریم الغماری، اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوگئے۔

محمد عبدالکریم الغماری یمن کے حوثی گروپ کے سب سے اعلیٰ فوجی عہدیداروں میں سے ایک تھے۔

حوثیوں کی جانب سے محمد عبدالکریم الغماری کی شہادت کے اعلان کے کچھ دیر بعد ہی اسرائیل نے اِن کے قتل کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع کاٹز نے کہا کہ الغماری اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔

دوسری جانب حوثیوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تنازع ختم نہیں ہوا ہے، اسرائیل کو اس کے جرائم کی سخت سزا ملے گی۔
页: [1]
查看完整版本: یمن کے چیف آف اسٹاف محمد عبدالکریم الغماری اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے