Casinopakisra 发表于 2025-10-28 15:58:12

جسٹس طارق محمود کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-17/1520328_2975629_11_updates.jpg
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کر دیا گیا۔

نئے عدالتی حکم کے مطابق اب چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔

اس سے قبل چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس محمد اعظم خان اس ڈویژن بینچ کا حصہ تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-29/1514733_105727_updates.jpg
جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطل

سپریم کورٹ نے فریقین اور اٹارنی جنرل دفتر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے سے متعلق کیس 21 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لیے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا ہے۔
页: [1]
查看完整版本: جسٹس طارق محمود کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل