امریکا: ریاست الاسکا میں طوفان کے پیش نظر 1 ہزار 500 سے زائد افراد کی نقل مکانی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-17/1520304_8989996_Rehab-after-Alsaka-Huricane_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاامریکی ریاست الاسکا کے دیگر علاقوں کی جانب بڑھنے والے طوفان کے پیش نظرممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں کے 1 ہزار 500 سے زائد افراد کو طیاروں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست الاسکا کے دور افتادہ مقام یوکون کسکوکوم میں طوفان ہیلونگ نے تباہی مچادی ہے جس کی وجہ سے ریاست الاسکا میں 1 ہزار 500 سے زائد آبادی کو فضائی راستے سے محفوظ مقام پرپہچانے کے لیے فضائی آپریشن (Air Lift) کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-01-08/1428745_052922_updates.jpg
امریکا میں برفانی طوفان کے باعث گاڑیاں برف میں چھپ گئیں،7 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ
واشنگٹن امریکہ میں طاقتور برفانی طوفان کے باعث 7... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
طوفان کی شدید زد میں آنے والے علاقے جیسے کپنوک اور کنگلنگ گوک میں آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جہاں آبادی نے عارضی پناہ گاہوں میں قیام کیا۔
امریکی حکومت کی جانب سے ریسکیو حکام کی بڑی تعداد کو علاقے میں پہنچا دیاگیا ہے۔
ایمرجنسی مینجمنٹ نے طوفان سے 1 شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
ایمرجنسی مینجمنٹ نے بتایا کہ طافان سے 2 شہری بھی لاپتہ ہیں، جنکی تلاش کے لیے کام جاری ہے۔
页:
[1]