کراچی، افغان بستی کی 22 ایکڑ زمین سے قبضہ چھڑا لیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-17/1520187_6872208_afg_updates.jpgکراچی کی افغان بستی پر قبضے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اینٹی انکروچمنٹ فورس نے 22 ایکڑ زمین سے قبضہ چھڑا لیا۔
انچارج اینٹی انکروچمنٹ فورس شایان انجم کے مطابق افغان بستی میں 280 گھروں اور 6 دکانوں کو گرایا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-16/1520041_011619_updates.jpg
کراچی: افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
شہر کراچی کے علاقے افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شایان انجم کا کہنا ہے کہ افغان بستی کی 214 ایکڑ زمین سے قبضہ ختم کرانا ہے۔
انچارج اینٹی انکروچمنٹ فورس نے بتایا کہ افغان مہاجرین نے 40 سال قبل اس زمین پر قبضہ کیا تھا جبکہ قبضہ کی گئی زمین ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہے۔
页:
[1]