وزیر اعظم کا گورنر سندھ سے حلیم اور نہاری کھانے کی خواہش کا اظہار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-17/1520144_5224427_pm-mqm_updates.jpgوزیر عظم شہباز شریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات میں حلیم اور نہاری کھانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیر اعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں غزہ امن معاہدہ میں شرکت پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے حلیم اور نہاری کھانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر گورنر سندھ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ چلیں پھر کراچی کی ایک مشہور نہاری کھانے ساتھ چلتے ہیں۔
واضح رہے کہ ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ ملاقات میں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، امین الحق و دیگر بھی شریک تھے۔
گورنر سندھ نے وزیراعظم کو مصر میں “عزہ امن معاہدہ“ میں شرکت پر مبارک باد دی۔
页:
[1]